پیر, مارچ 17, 2025
ہومEnertainmentمیں ناقدین کی باتوں کی طرف پیچھے مڑ کر دیکھتا بھی نہیں،...

میں ناقدین کی باتوں کی طرف پیچھے مڑ کر دیکھتا بھی نہیں، اداکار دانش تیمور

 لاہور: پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ  میں پیچھے مڑ کر ناقدین کی باتوں کی طرف دیکھتا بھی نہیں۔نجی ٹی وی پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کئی بار یہ بات کہہ چکا ہوں کہ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا کہہ رہا ہے، وہ لوگ بس ویوز کے لیے ایسا کرتے ہیں اور میرے فینز کو بھی اس سب سے کوئی غرض نہیں۔

دانش تیمور نے کہا میں گزشتہ 18 سال سے اس انڈسٹری کا حصہ ہوں اور اس نظام کو اندر سے جانتا ہوں، آج کل ہر کوئی یوٹیوب پر بیٹھ کر ڈراموں پر تنقید کر رہا ہے، حالانکہ ان کا میڈیا انڈسٹری یا ڈراموں سے کوئی تعلق نہیں، میں انہیں کبھی سنجیدہ نہیں لیتا اور نہ ہی لوں گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!