واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کے ساتھ ہمارے ایلچی کی بات چیت بہت اچھی، نتیجہ خیز اور تعمیری تھی،چیزیں تیزی سے اور موثر طریقے سے چلی رہی ہیں، تمام اشارے بہت اچھے لگتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے گزشتہ رات پڑھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے میرے معزز سفیر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کا نو گھنٹے سے زیادہ انتظار کیا، جب کہ حقیقت میں کوئی انتظار نہیں تھا ۔ انہوں نے لکھاکہ دوسری ملاقاتیں دوسرے روسی نمائندوں کے ساتھ ہوئیں لیکن وہ بہت نتیجہ خیز تھیں۔