پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا۔
محکمہ انتظامی امور خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا 28 واں اجلاس 18مارچ بروز منگل کو سول سیکرٹریٹ پشاور کے کیبنٹ روم میں ہوگا،صوبائی کابینہ اجلاس میں متعلقہ وزرا اور سیکرٹریز شرکت کریں گے، اجلاس کیلئے ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔