ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومLatestسیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ملک کو اے پی ایس جیسے...

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ملک کو اے پی ایس جیسے بڑے سانحے سے بچا لیا،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ملک کو اے پی ایس جیسے بڑے سانحے سے بچا لیا، پی ٹی آئی جمہوری جماعت ،لوگوں پر پابندیاں نہیں لگاتے ، کوئی بھی کھل کر بات کرسکتا ہے۔عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز اچھی پریس کانفرنس کی،سیکیورٹی فورسز نے اچھا کردار ادا کیا اور جعفر ایکسپریس ٹرین حادثے پر بروقت کارروائی کر کے ملک کواے پی ایس جیسے ایک اور بڑ ے سانحے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 4 دسمبر کو مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی اور 23دسمبر کو پہلی ،2جنوری کو دوسری اور 16جنوری کو تیسری میٹنگ ہوئی،ہم نے حکومت کے آگے 2مطالبات رکھے ، حکومت نے مطالبات لکھے ہوئے مانگے تو ہم نے لکھے ہوئے دیدیئے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ حکومت اگر کمیشن بنانے کیلئے آمادگی کا اظہار کرتی ہے تو ہم ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔ سپیکر کو معلوم ہے یہ موقع ہم نے نہیں حکومت نے ضائع کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے 6مہینے سے کسی ایک شخص کو بھی نہیں ملوایا گیا، ان کی بچوں سے بھی ریگولر بات نہیں ہوتی،ہم اس پر بارہا کہہ چکے ہیں کہ یہ عدالتی فیصلے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے ، ہم لوگوں پر پابندیاں نہیں لگاتے جو شخص جس پوائنٹ پر بات کرنا چاہتا ہے کھل کر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو فیصلہ کرتے ہیں جماعت میں سب لوگ اسے تسلیم کرتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!