راولپنڈی: عدالت نے عمران خان کی سانحہ 9 مئی مقدمات کے تمام کیسز کی ایک ساتھ ٹرائل کی استدعاء مسترد کردی۔ ہفتے کو اے ٹی سی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات پر سماعت کی، سرکاری پراسیکیوٹرز اور ملزمان کے وکلاء عدالت پہنچے۔
دوران سماعت ملزمان میں مقدمات کے چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے تمام کیسز ایک فرد کیساتھ اکٹھے ٹرائل کی استدعا مسترد کردی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9اپریل جبکہ 9مئی کے دیگر 13کیسز کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں مو قف اپنایا گیا تھا کہ سب ایک الزام،ایک جیسے کیسز ہیں، ٹرائل ایک ساتھ کئے جائیں جس پر سرکاری پراسیکیوٹرز نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا ہر کیس الگ تھانے کا ہے۔