لاہور: پاکستان کے سینئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے1 منٹ میں 59 کامیاب ٹینس سروسز کروا کر تاریخ رقم کر دی۔گینز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق وہ مذکورہ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔طلحہ وحید کا شمار پاکستان کے نامور سینئر ٹینس کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے 35+، 40+ اور 45+ ڈبلز کیٹیگریز میں کئی قومی ٹائٹل جیتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی کھلاڑی جان پیری کے پاس تھا، جنہوں نے 2019 میں 1 منٹ میں 42 کامیاب ٹینس سروسز کی تھیں۔واضح رہے کہ طلحہ وحید نے مذکورہ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے 3 ماہ کی سخت تربیت حاصل کی۔