بدھ, مارچ 12, 2025
ہومLatestسب کو سیاسی اختلافات بھلا کر ملک کو مشکلات سے نکالنا ہوگا،...

سب کو سیاسی اختلافات بھلا کر ملک کو مشکلات سے نکالنا ہوگا، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سب کو سیاسی اختلافات بھلا کر ملک کو مشکلات سے نکالنا ہوگا، صوبے کے حقوق کی بات کرنیوالے کا ساتھ دیں گے، دو قدم ساتھ چل کر چھوڑنے والا اپنا نقصان کرے گا، قوم معاف نہیں کریگی۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر ہونیوالے واقعے کو ایک دوست نے ریکارڈ کر کے بڑھاوا دیا۔

انہوں نے کہا کہ نعیم حیدر پنجوتھا ہمارے اہم رکن ہیں اور انہوں نے پی ٹی اے ورکرز اور ان کے کیسز کے حوالے سے کافی کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، یہ چھوٹی موٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں، ہمارا نظریہ ،ہمارا لیڈر ، ہمارا مقصد ،ہماری تحریک ایک ہے ، ہم سندھ میں جی ڈی اے کے پاس گئے، شاہد خاقان عباسی بھی ہمارے موقف کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونیوالے بلوچستان واقعے کے بعد اب کوئی گنجائش نہیں کہ سب کے مل کر اکٹھے نہ بیٹھیں،چاہے ہم اپوزیشن میں ہوں، حکومت کے لوگ ہوں یا مقتدرہ کے، سب کو اکٹھے بیٹھنا ہے، اس وقت ہم نے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے، لوگوں کے زخم بھرنے ہیں ، ہمیں سب سیاسی اختلافات بھلا کر اس ملک کو اس مشکل سے نکالنا ہے ،پی ٹی آئی اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میری بانی سے ملاقات ہوئی تھی انہوں نے ہدایت دی ہے کہ ہم جے یو آئی سے بات چیت کو بڑھائیں، ہم نے جمہوریت کیلئے، انسانی حقوق کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے جو بھی ساتھ چلے گا ہم خوش آمدید کہیں گے ، جو کوئی سندھ، بلوچستان، پنجاب، جی بی اور دوسرے صوبوں کے حقوق کی بات کرے گا ہم ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی ہمارے ساتھ چل کر آگے ہمیں چھوڑ دے گا، اگر کوئی دو قدم چلنے کے بعد چھوڑ دے گا تو وہ اپنا نقصان کرے گا قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!