بدھ, مارچ 12, 2025
ہومLatestکسی ملک کا آئین کے مطابق نہ چلنا سنگین جرم ہے،شبلی فراز

کسی ملک کا آئین کے مطابق نہ چلنا سنگین جرم ہے،شبلی فراز

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کسی ملک کا آئین کے مطابق نہ چلنا سنگین جرم ہے،بغیر کسی طریقہ کار کے تبدیلیوں سے آئین محض کاغذ کا ٹکڑا بن کے رہ جاتا ہے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ آج مختلف کیسز کی سماعت ہوئی جن میں سے اکثر کیسز کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتیں ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جو بھی چیزیں ہو رہی ہیں وہ آئین کے خلاف ہیں، کوئی ملک آئین کے مطابق نہ چلے تو یہ سنگین جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سینیٹ میں تقریر کے دوران آئینی نکات اٹھائے، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ یا صدر کے ہونیوالے الیکشن غیر آئینی ہیں،جن شقوں کا حوالہ دیا گیا واضح ہے کہ ان شقوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی معاملے کو سپریم کورٹ لے کے جا رہے ہیں، جب کسی طریقہ کار کے بغیر آئین میں تبدیلیاں کر دی جائیں تو آئین محض کاغذ کا ٹکڑا بن کے رہ جاتا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!