لاہور: انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سابق نائب صدر امجد امین بٹ اور ویٹ لفٹنگ کوچ وقاص اکبر کو چار سال کے لیے ویٹ لفٹنگ کی سرگرمیوں کے لیے نا اہل قرار دے دیا ، ان دونوں کو مختلف شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔
آئی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت فیڈریشن کے سابق صدر حافظ عمران بٹ اور کوچ عرفان بٹ کا کیس ثالثی عدالت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف بھی پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔