بدھ, مارچ 12, 2025
ہومBusiness & Financeآئی ایم ایف بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی کرنے پر رضا...

آئی ایم ایف بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی کرنے پر رضا مند

اسلام آباد: پاکستان نے بجلی 2 روپے سستی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو راضی کرلیا جس پر فیصلہ آئندہ ماہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالرقسط کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

ملاقات کے دوران پاکستانی حکام کا بجلی کا بنیادی ٹیرف 1.5سے 2روپے تک سستا کرنے پر آئی ایم ایف سے طویل سیشن ہوا ۔

ذرائع کے مطابق حکام نے آئی ایم ایف کو بجلی سستی کرنے پر راضی کرلیا ہے ،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد اپریل سے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیرف کم کرنے سے قبل تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نیا جامع منصوبہ آئی ایم ایف کو دینا ہو گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!