بدھ, مارچ 12, 2025
ہومEnertainmentفلم سکندر کے آخری گانے کیلئے ترکی کے 500 ڈانسروں کی خدمات...

فلم سکندر کے آخری گانے کیلئے ترکی کے 500 ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم سکندر کے آخری گانے کیلئے ترکی کے 500 ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یہ نغمہ اس فلم کا ایک اہم اور یادگار سیکوئنس ہوگا جس کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر کی جائے گی۔

فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ترکی کے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ڈانسرز کو اس نغمے کی کوریوگرافی میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ ایک ناقابل فراموش منظر پیش کریں۔واضح رہے فلم سکندر کا پہلا نغمہ زہرہ جبیں پہلے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکا ہے، جس میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی جھلکیاں نظر آئیں۔سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکندر عیدالفطر 2025 پر 28 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!