بدھ, مارچ 12, 2025
ہومLatestمسلم رہنماوں کا مقبوضہ جموں کشمیر میں اسلامی کتب ضبط کر نے...

مسلم رہنماوں کا مقبوضہ جموں کشمیر میں اسلامی کتب ضبط کر نے پر شدید احتجا ج

سرینگر: مسلم رہنماوں نے مقبوضہ جموں کشمیر میں اسلامی کتب ضبط کر نے پر شدید احتجا ج کرتے ہوئے اس اقدام کو مذہبی لٹریچر پر بلا جواز حملہ قرار دیدیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کٹھ پتلی وزیرِ اعلی عمر فاروق نے اس حرکت کی مذمت کرتے ہوئے اسے دباو کا ہتھ کنڈا قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ کتب تو انٹر نیٹ پر بھی موجود ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ضبط کی جانے والی کتابوں میں جماعتِ اسلامی کے بانی ابو الاعلی مودودی کی کتب بھی شامل ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرِ قیات ہندو توا حکومت نے مقبوضہ جمو کشمیر میں اسلامی کتب اور تاریخی لٹریچر کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبد الرشید منہاس نے سرینگر سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کی شناخت مٹانے اور تاریخ تبدیل کرنے کے لیے جموں کشمیر کی نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لیے اسکولوں میں ہندو توا نظریے پر مبنی نصاب مسلط کر رہی ہے۔

واضح رہے مقبوضہ ریاست میں پولیس نے بظاہر یہ تاثر دینے کی کوشش کی تھی کہ ایک کالعدم تنظیم کے نظریات پھیلانے والی کتب کے خلاف یہ کارروائی کی جا رہی ہے، تاہم مقامی کتب فروشوں نے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!