تہران: سعودی کلب النصر سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کے لیے ٹیم کے ہمراہ تہران نہیں جاسکے،اس کی بڑی وجہ ایک کیس میں انہیں 99 کوڑوں کی سزا کا ڈر ہے۔
یاد رہے 2023 میں ایرانی معذور آرٹسٹ فاطمہ ہمامی نے پاوں سے بنائی گئی پینٹنگ کرسٹیانو رونالڈو کو پیش کی تھی جس پر رونالڈو نے خوشی سے ان کے ماتھے کو چوما تھا۔ ایرانی قوانین میں اس عمل کی سخت ممانعت ہے جس کے باعث اسٹار فٹبالر کو ایران میں 99 کوڑوں کی سزا ہوسکتی ہے۔