جمعہ, فروری 28, 2025
ہومLatestجماعت اسلامی کا رمضان المبارک کے بعد ملین مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی کا رمضان المبارک کے بعد ملین مارچ کا اعلان

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے رمضان المبارک کے بعد ملین مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا جعلی پارلیمنٹ پر بھی کوئی پیکا لگے گا؟،کراچی اجڑا ہوا شہر ہے، یہاں منصوبے 10، 10 سال میں مکمل نہیں ہو پاتے،کرپشن اور نااہلی کے امتزاج کا نام حکومت سندھ ہے، 26ویں ترمیم مجرمانہ عمل  ہے، عوام کے ٹھکرائے مسلط کردہ لوگ بوجھ ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی اجڑا ہوا شہر ہے، شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہے، یہاں پراجیکٹس 10، 10 سال میں مکمل نہیں ہو پاتے،کے فور اور ایس تھری نہیں بن رہا، شہر کے لوگ ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، کرپشن اور نااہلی کے امتزاج کا نام حکومت سندھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3حکومتیں بدل گئیں، گرین لائن اب تک مکمل نہیں ہوئی، کل ایک وزیر ڈبل ڈیکر کا اعلان کر رہے تھے، پہلے سنگل تو چلا کر دکھا دیں۔انہوںنے کہا کہ کراچی کو 15سے 17ہزار بسوں کی ضرورت ہے، یہ صرف 300بسیں لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، یہ تعلیمی نسل کشی کررہے ہیں، بدقسمتی سے شہر کے لوگوں کی کوئی ترجمانی کرنے والا نہیں، کراچی شہر کے لوگوں کی ترجمانی صرف جماعت اسلامی کررہی ہے، خیبرپختونخوا اس وقت دشمنوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک دوسرے کے خلاف بیان دیتے ہیں اور نورا کشتی کرتے ہیں، حکومتیں اپنی ہی پالیسیوں کی زد میں آ گئی ہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے شہر کا بیڑا غرق کر دیا ہے، پارلیمنٹ جعلی ہے، فیک ہے، اس پر کوئی پیکا لگے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے لوگ ہیں، ان کو پہلے ایم این اے شپ اور اب وزارتیں بھی دی جائیں گی، یہ مسلط کردہ لوگ قوم پر بوجھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں میں لگائے گئے غلط ٹیکسوں کو ختم کیا جائے، ہم اس وقت عوامی مزدور کمیٹیاں بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل سے 1370ملازمین کو نکال دیا گیا ہے، پاکستان سٹیل مل تو منافع میں چلتی تھی، کوئی پوچھے پاکستان سٹیل نقصان میں کیسے آئی؟۔انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کر کے ایک مجرمانہ عمل کیا گیا ،جو جو پارٹیاں 26ویں ترمیم میں شامل تھیں انہوں نے قومی جرم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں عدالتیں بھی اپنا کردار ادا نہیں کررہیں ،رمضان کے بعد ملین مارچ کریں گے ،ہم وہ سارے ایکشن لے رہے ہیں جس سے مسائل ٹھیک ہوسکیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!