جمعہ, فروری 28, 2025
ہومChinaچینی مصنوعات کے پیداواری معیار میں 2024 کے دوران نمایاں بہتری

چینی مصنوعات کے پیداواری معیار میں 2024 کے دوران نمایاں بہتری

بیجنگ (شِنہوا) چینی مارکیٹ کے اعلیٰ ضابطہ کار کا کہنا ہے کہ 2024 کے اختتام تک معیارات پر پورا اترنے والی مقامی تیارکردہ معیاری مصنوعات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ضابطہ کار کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام تک 93.93 فیصد چینی ساختہ مصنوعات ملکی اعلیٰ معیارات پر پورا اتریں جو ایک برس قبل سے 0.28 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔

ضابطہ کارنے بتایا کہ پیداواری معیار میں بہتری کی وجہ موازنے اور پیمائش میں ترقی ہے جس سے اس شعبے میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ صلاحیتیں دنیا کی قیادت کرنے والی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

ضابطہ کار نے مزید کہا کہ اس نے گزشتہ برس معیار پر توجہ مرکوز کرتی مبنی مہم شروع کی تھی، اس کا مقصد کاروباری توسیع کی حوصلہ افزائی کرنا، صنعتی علاقوں اور چین کے فروغ  اور پائیدار شہری ترقی کو آگے بڑھانا تھا۔

ایک عالمی پیداواری مرکز کے طور پر اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل تمام صنعتی کیٹگریز چین کے پاس موجود ہیں۔

وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی پیداواری صنعت نے 2024 کے دوران گزشتہ 15 برس سے عالمی سطح پر مجموعی حجم کے اعتبار سے  اپنی اول پوزیشن برقرار رکھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!