بدھ, فروری 26, 2025
ہومChinaچین میں شہری ہوا بازی قانون پر نظرثانی زیرغور

چین میں شہری ہوا بازی قانون پر نظرثانی زیرغور

بیجنگ (شِنہوا) چینی قانون سازوں نے شہری ہوابازی کے قانون کے نظر ثانی مسودے پر غور شروع کردیا ہے جو علاقائی فضائی حدود کی خودمختاری اور شہری ہوا بازی کے حقوق کے تحفظ اور اس شعبے میں اعلیٰ معیار کے ترقی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ مسودہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پہلی خواندگی کے لئے پیش کیا گیا تھا۔

مسودہ 15 ابواب اور 255 دفعات پر مشتمل ہے جس میں موجودہ شہری ہوابازی قانون میں جامع ترامیم کی گئی ہیں۔ اہم ترامیم میں شہری ہوا بازی کا تحفظ بڑھانا، شہری ہوائی اڈوں کو بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں کے خطرات سے بچانا اور ان سے نمٹنے کی درکار صلاحیت ، پبلک ایئر ٹرانسپورٹ انٹرپرائزز اور کمرشل جنرل ایوی ایشن کمپنیوں کے کام شروع کرنے کا معیار بہتر بنانا شامل ہے۔

ایک نمایاں بات عمومی ہوا بازی اور کم بلندی معیشت کی ترقی ہے۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ چین عمومی ہوا بازی کے لئے بنیادی سہولیات کی تعمیر کو تیز کرتے ہوئے اپنی خدمات کو بہتر بنائے گا اور شہری ہوائی اڈوں کو ترقی دے گا اس کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ کم بلند معیشت کی فضائی حدود کی معقول طلب کو پورا کیا جائے۔

نظر ثانی شدہ مسودے میں مسافروں کے حقوق کے تحفظ، متعلقہ عالمی قواعد و ضوابط اور شہری ہوا بازی سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی اور ضابطوں سے متعلق شقیں بھی شامل ہیں۔

موجودہ شہری ہوابازی قانون یکم مارچ 1996 سے نافذ العمل ہے جس میں اب تک 6 ترامیم کی جاچکی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!