منگل, اپریل 8, 2025
ہومBusiness & Financeشمالی وزیرستان ،تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

شمالی وزیرستان ،تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

وانا: شمالی وزیرستان میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے ۔ماڑی انرجیز لمیٹڈ کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے گئے ہیں، ان ذخائر سے ابتدائی طور پر 1کروڑ 29لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔بیان کے مطابق سپنوام ون کنویں پر کھدائی کا آغاز 28مئی 2024ء میں کیا گیا تھا۔ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک میں بطور آپریٹر کمپنی کام کر رہی ہے اور 55فیصد شیئرز ہولڈر ہے جبکہ جوائنٹ ایڈونچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، کمپنی نئے ہائیڈرو کاربن وسائل کی مزید تلاش اور دریافت کیلئے پر عزم ہے۔کمپنی نے تعاون پر قومی سلامتی اداروں، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تعاون کی تعریف کی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!