پیر, فروری 24, 2025
ہومEnertainment مجھے اپنی بیٹیوں، میرا اور نریمان انصاری کی بہت یاد ستاتی ہے،بشری...

 مجھے اپنی بیٹیوں، میرا اور نریمان انصاری کی بہت یاد ستاتی ہے،بشری انصاری

کراچی: سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ مجھے اپنی بیٹیوں، میرا اور نریمان انصاری کی بہت یاد ستاتی ہے، کبھی کبھار دل چاہتا ہے کہ میری بیٹیاں میرے پاس کراچی واپس آ جائیں مگر یہ ایک مشکل کام ہے کیوں کہ میری بیٹیوں کے بھی اب بچے ہیں، جیسے مجھے اپنی بیٹیوں کی یاد آتی ہے اسی طرح اب ان کی توجہ کا مرکز ان کے بچے ہیں۔

بشری انصاری نے نئے وی لاگ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد سب کی ترجیحات بدل جاتی ہیں، ہمیں اپنی اولاد عزیز ہوتی ہے تو ہماری اولاد کو اپنے بچے،بیٹیوں کی شادی تو میں نے کراچی ہی میں کی تھی مگر ان کی قسمت کہ بعد ازاں وہ بیرونِ ملک شفٹ ہو گئیں اور ان کے بچے اب پاکستان نہیں آتے، وہ یہاں کہ ماحول اور حالات سے پریشان ہوتے ہیں۔

بشری انصاری نے مصروف اور والدین سے دور رہنے والے بچوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے والدین کو کال کیا کریں، آپ کے والدین آپ کی کال کے منتظر رہتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!