کیف: یوکرین کے صدرولودومیر زیلنسکی نے ہم امریکا کے 500 ارب ڈالر تو کیا 100 ارب ڈالر بھی واپس نہیں کریں گے،کیونکہ ہم نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن سے رقم قرض نہیں امداد کے طور پر لی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ خواہ کسی کو پسند آئے یا نہیں، امداد کی واپسی ذمہ داری نہیں ہوتی اس لیے ہم امداد واپس نہیں کریں گے۔
انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صاف کہا کہ میںایسی کسی بھی ڈیل پر دستخط نہیں کروں گا جس کی ادائیگی 10 نسلوں کو بھگتنا پڑے۔یوکرینی صدر نے کہا کہ امن بزور طاقت روس سے ہو نہ کہ یوکرین کے ساتھ ایسا کیا جائے۔
