اتوار, فروری 23, 2025
ہومChinaچین کا کمپیوٹنگ پاور کا ڈھانچہ بہتر بنانے کے لئے تخلیقی چیلنج...

چین کا کمپیوٹنگ پاور کا ڈھانچہ بہتر بنانے کے لئے تخلیقی چیلنج پر مبنی سرگرمی کا آغاز

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کمپیوٹنگ پاور نیٹ ورک کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کے استعمال کو تیز کرنے کے لئے تخلیقی چیلنج پر مبنی سرگرمی کا آغاز کیا ہے۔

وزارت کے مطابق اس مہم کا مقصد کمپیوٹنگ،ذخیرہ کرنے،نیٹ ورکنگ اور استعمال سمیت کمپیوٹنگ پاور نیٹ ورکس کے 6 شعبوں میں کلیدی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات میں پیشرفت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس اقدام کے تحت کمپیوٹنگ پاور کے انتظام اور تیزی، کمپیوٹنگ کی صلاحیت اور صنعت کے درمیان گہری مطابقت،نئے کولنگ نظاموں پر تحقیق اور کاربن کے اخراج کا اندازہ لگانے کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ ذہین نگرانی کی ترقی اور فعالیت اور مرمت والے روبوٹس پر بھی توجہ دی جائے گی۔

وزارت مسابقتی کمپنیوں کی معاونت کے لئے وسائل مختص کرے گی اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کے مظاہرے اور اطلاق کو فروغ دے گی۔

منڈی پر تحقیق کی کمپنی انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن اور چینی آئی ٹی کمپنی انسپر انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق بڑے ماڈلز اور تخلیقی اے آئی کی بڑھتی مانگ کی بدولت آنے والے برسوں میں چین کی ذہین کمپیوٹنگ قوت تیزی سے پھیلنے جارہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!