راولپنڈی: تھانہ مورگاہ میں رات گئے پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مشترکہ آپریشن میں افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت 16 افغان باشندے گرفتار کرلئے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کمانڈر عبدالمالک اشرف غنی کے دور حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور انہی کے دور حکومت میں افغانستان سے غائب ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار تمام افراد کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے، گرفتار افراد کے پاس پاکستان میں قیام بارے کوئی دستاویزات موجود نہیں ہیں ۔ذرائع کے مطابق تمام گرفتار افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔