اتوار, فروری 23, 2025
ہومLatestملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، چیف جسٹس کو حالات...

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، چیف جسٹس کو حالات سے آگاہ کردیا، عمر ایوب

سرگودھا: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، چیف جسٹس کو تمام حالات سے آگاہ کردیا، عدالتی نظام میں بہتری نہ آنے تک لوگوں میں غم وغصہ بڑھتا رہے گا،موثر نظام کیلئے جلد تجاویز چیف جسٹس کو دیں گے۔

اے ٹی سی سرگودھا کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں تھم سکا، چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران انہیں تمام حالات سے آگاہ کر دیا ہے، امید ہے پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موثر عدالتی نظام کیلئے پی ٹی آئی جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دیگی ، پی ٹی آئی کے پاس بہتر لیگل ٹیم موجود ہے ، جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی لوگوں میں غم و غصہ بڑھے گا ، دو بار بغیر آلات اور مانیٹرنگ کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی  مگر حکومت نے حامی بھر کر ملاقات کرانے سے انکارکیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالات بدستور کشیدہ چل رہے ہیں ، فوج کے جوان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں ، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جو حالات کو بہتر بنائے ، موجودہ حکومت کے پاس وہ وژن ہی نہیں جس سے حالات بہتر کئے جا سکتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!