اتوار, فروری 23, 2025
ہومLatestامریکا ہمارے اوپر پابندیا ں اور اسرائیل کو کھلی چھوٹ دے رہا...

امریکا ہمارے اوپر پابندیا ں اور اسرائیل کو کھلی چھوٹ دے رہا ہے، ایرانی صدر

 تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ ہم نے شروع سے کہا مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن ہم یہ قبول نہیں کر سکتے کہ کوئی ہماری گردن ناپے اور پھر کہے کہ آ مذاکرات کر لیں، امریکا ہمارے اوپر پابندیا ںاور اسرائیل کو کھلی چھوٹ دے رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی ارکان اور تہران کے گورنر کے ساتھ ایک اجلاس میں ایرانی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ٹرمپ ہم سے کہتے ہیں کہ آپ کومیزائل اور کوئی ہتھیار نہیں حاصل کرنے چاہیے، آپ ایسا نہ کریں ویسا نہ کریں، یعنی آپ کو کچھ حاصل نہیں کرنا چاہیے، اسی دوران اسرائیل جب چاہتا ہے ہمارے سروں پر میزائل داغ دیتا ہے، جیسے چاہتا ہے بم باری کر دیتا ہے اور اس چیز میں اسرائیل کو امریکی حمایت حاصل ہے ۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہمیں ہر اس شخص سے یہ پوچھنا چاہیے جو ذرہ برابر انسانیت اور ضمیر رکھتا ہے کہ جو کچھ اسرائیل نے غزہ اور لبنان کے عوام کے ساتھ کیا وہ قابل قبول ہے؟۔ پزشکیان نے مزید کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر انھوں نے ہمیں دھمکایا تو ہم اگلے روز ہار مان کر آ جائیں گے، براہ کرم ہم وہ کریں گے جو آپ کا مطالبہ ہے مگر ہم انسان ہیں، ہماری عزت نفس ہے، ہم عزت نفس اور خود داری کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، ہم ظلم اور جبر کے سامنے نہیں جھکیں گے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!