اتوار, فروری 23, 2025
ہومEnertainmentعورت مارچ ناکام عورتوں کا کامیاب عورتوں کے خلاف مارچ ہے ،فیشن...

عورت مارچ ناکام عورتوں کا کامیاب عورتوں کے خلاف مارچ ہے ،فیشن ڈیزائنر ماریہ بی

لاہور: فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے عورت مارچ کو ناکام عورتوںکا کامیاب عورتوں کے خلاف مارچ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماریہ بی نے اپنے خلاف پلے کارڈز پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ناکام عورتوں کا مارچ تھا جس میں کامیاب عورتوں پر تنقید کی گئی، آپ نے جو کچھ کیا اس سے آپ کی تربیت کا اندازہ ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا عورت مارچ پاکستان میں ناکام ہو چکا ہے، عوام نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ماریہ بی نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ عورت مارچ کے پلے کارڈ دیکھ کر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اس مارچ کے منتظمین ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں جن کے لیے انہیں فنڈنگ بھی کی جاتی ہے۔

فیشن ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے خود مختار اور کامیاب بننا چاہتی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!