لاہور: انجری کا شکار قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقینا اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے، میں گھر سے اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کروں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا یہ تو صرف آغاز ہے، واپسی اس شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی۔
فخر زمان نے نے کہاکہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ہر قومی کرکٹر کیلئے ایک اعزاز اور خواب ہے، مجھے فخرہے کہ مجھے بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا ۔ یاد رہے کہ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے ۔