اتوار, فروری 23, 2025
ہومChinaچینی پولیس نے 2024 میں یانگسی دریا میں غیر قانونی ماہی گیری...

چینی پولیس نے 2024 میں یانگسی دریا میں غیر قانونی ماہی گیری کے شکار کی 190 ٹن سے زائد مقدار ضبط کی

بیجنگ (شِنہوا) چینی پولیس نے ماہی گیری پر 10 سالہ پابندی کے چوتھے سال 2024 کے دوران دریا  ئے یانگسی سے 190 ٹن سے زائد غیر قانونی مچھلی کا ذخیرہ برآمد کر لیا ہے۔

وزارت عوامی تحفظ کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس نے 6 ہزار سے زائد ایسے مقدمات حل کیے ہیں جن میں ماہی گیری سے متعلق جرائم شامل تھے، ان میں غیر قانونی ماہی گیری اور قیمتی اور نایاب جنگلی حیات کی انواع جیسا کہ چینی اسٹرجن کا شکار شامل ہے، یہ یانگسی دریا کے اہم آبی علاقوں میں پائی جاتی ہیں اور ساتھ ہی ان شکاروں کی جان بوجھ کر خرید و فروخت بھی شامل تھی۔

وزارت کے مطابق عوامی تحفظ کے حکام اہم آبی علاقوں میں انٹیلی جنٹ سینسنگ آلات کے قیام کی رفتار بھی تیز کر رہے ہیں تاکہ جامع نگرانی اور کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔

چین نے ماہی گیری پر یکم جنوری 2021 کو 10 سالہ پابندی عائد کی تھی، اس کے تحت دریائے یانگسی، اس کے مین سٹریم اور بڑے معاون دریاؤں اور دریا سے منسلک بڑی جھیلوں سمیت اہم آبی علاقوں میں تجارتی ماہی گیری کو مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

پابندی کے بعد ماحولیاتی بحالی کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ 2022 میں یانگسی فن لیس پورپائس کی درج شدہ تعداد 1ہزار249 تک پہنچ گئی جو 2017 کے ایک سروے کے مقابلے میں 237 کا اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!