اتوار, فروری 23, 2025
ہومBusiness & Financeملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے،گیلپ پاکستان

ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے،گیلپ پاکستان

کراچی: گیلپ پاکستان نے ملک کی معاشی سمت کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے ، 55فیصد پاکستانی کاروبار میں بہتری کی اطلاع دے رہے ہیں ، پاکستان پر کاروباری اعتماد پچھلے چھ ماہ میں 10فیصد بڑھا ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی کاروباری اعتماد میں اضافے کے اہم عوامل ہیں، کاروباری طبقے نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی جبکہ 56فیصد نے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی اطلاع دی، حالیہ گیلپ سروے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ تجارتی شعبے میں کاروباری افراد کا اعتماد بحال ہوا۔پاکستان میں مستقبل کے حوالے سے کاروباری توقعات میں 19فیصد اضافہ ہوا جو مثبت رجحان کی نشاندہی کرتا ہے، پاکستان میں کاروباری صورتحال غیر یقینی ہونے کا تاثر 7 فیصد تک کم ہو چکا ہے ، مستقبل کے حوالے سے کاروباری اعتماد میں 36 فیصد اضافہ ہوا جو کاروباری برادری کے لئے مثبت اشارہ ہے۔

یہ تازہ ترین سروے سہ ماہی کاروباری اعتماد کے سروے کا 14 واں ایڈیشن ہے ، گیلپ پاکستان نے حالیہ سروے ملک کے 30 سے زائد اضلاع میں کیا جس کے دوران 482 چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروباروں کا سروے کیا گیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!