اتوار, اپریل 6, 2025
ہومChinaچین تھائی لینڈ اور میانمار کے ساتھ مل کر ٹیلی کام دھوکہ...

چین تھائی لینڈ اور میانمار کے ساتھ مل کر ٹیلی کام دھوکہ دہی کی روک تھام کے لئے کام کررہا ہے، ترجمان

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کون نے کہا ہے کہ چین تھائی لینڈ، میانمار اور دیگر ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور کثیر جہتی تعاون میں فعال طریقے سے شامل ہے، تاکہ قانون شکن افراد کو جرائم کے ارتکاب کے لئے سرحدیں عبور کرنے سے مئوثر طریقے سے روکا جاسکے اور آن لائن جو ئے و ٹیلی کام دھوکہ دہی کی لعنت کا خاتمہ کیا جاسکے۔

گو نے کہا کہ تھائی لینڈ اور میانمار کی سرحد پر آن لائن جوئے، ٹیلی کام دھوکہ دہی اور دیگر گھناؤنے واقعات کے حالیہ سلسلے نے چین اور تھائی لینڈ سمیت متعلقہ ممالک کے افراد کی جان و مال کا تحفظ خطرے میں ڈال دیا ہے، اس کے ساتھ ہی علاقائی ممالک کے درمیان معمول کے تبادلے اور تعاون میں خلل ڈالا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے جرائم کے خلاف کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ چین کس طرح اپنے عوام پر مبنی فلسفے پرعمل کررہا ہے، یہ علاقائی ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے ایک لازمی انتخاب ہے۔

گو نے کہا کہ چین ، تھائی لینڈ اور میانمار جیسے ممالک کے ساتھ فعال طریقے سے دوطرفہ اور کثیر جہتی تعاون کرنے، پالیسیوں کا ایک سلسلہ اختیار کرنے، اس مسئلے کی علامات اور بنیادی وجوہات کو حل کرنے کے لئے فعال طر یقے سے کام کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ چین قانون شکن افراد کو جرائم کے ارتکاب کے لئے سرحدیں عبور کرنے سے روکنے، اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے آن لائن جوئے اور ٹیلی کام دھو کہ دہی کی لعنت کا خاتمہ کرنے اور علاقائی ممالک کے درمیان تبادلے و تعاون منظم رکھنے کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی وزارت خارجہ بیرون ملک سفارت خانوں اور قونصلیٹس کی رہنمائی کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ کام جاری رکھے گی تاکہ متعلقہ قونصلر معاونت سے متعلق امور کو مناسب انداز سے نمٹاسکیں اور بیرون ملک چینی شہریوں کے تحفظ اور قانونی حقوق یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!