غزہ: جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں اسرائیلی فضائی حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کوحماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کیا گیا تھا،اس جرم کی مذمت کرتے ہیں، ثالثوں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض پولیس فورس کو نشانہ بنانا بند کرنے پر مجبور کریں۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے علاقے میں موبائل گھروں اور بھاری سازوسامان کی فراہمی کی اجازت دینے سے انکار حماس کے ساتھ جنگ بندی میں کیے گئے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے،یہ معاہدے پر عمل درآمد میں اسرائیلی ناکامی کا واضح اعلان ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی گروہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اس معاہدے پر اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اسرائیلی انکار پوری دنیا پر واضح کرتا ہے کہ معاہدے کی راہ میں رکاوٹ کون ہے، جس کے لیے ضامن ثالثوں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور اسرائیل دبا ڈالیں کہ وہ اس معاہدے پر عمل کرے۔