اتوار, فروری 23, 2025
ہومChinaچین کا زرعی ٹیکنالوجی میں اعلیٰ سطح کی خود انحصاری پر زور

چین کا زرعی ٹیکنالوجی میں اعلیٰ سطح کی خود انحصاری پر زور

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت زراعت و دیہی امور نےجمعہ کے روز ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں 2024 تا 2028 زرعی ٹیکنالوجی اختراع کے لئے اہم شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کا مقصد زرعی ٹیکنالوجی میں اعلیٰ سطح کی خود انحصاری کی جانب پیشرفت کو تیز کرنا ہے۔

دستاویز کے مطابق بائیو ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کارفرما زرعی ٹیکنالوجی کے اختراع کی ایک نئی لہر اہم کامیابیاں حاصل کرنے کے قریب ہے۔

نوٹس میں اجاگر کیا گیا ہے کہ جین ایڈیٹنگ اور مصنوعی ذہانت  جیسے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز تیزی سے ترقی کر رہی ہیں جو زرعی شعبے میں صنعتوں اور سپلائی چینز کی تنظیم نو کو تیز کر رہی ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 5 سالوں میں زرعی ٹیکنالوجی کی ترقی میں نئے اقسام کی افزائش  پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ چین کا مقصدبائیوٹیکنالوجی کی افزائش کی تحقیق، ترقی اور اطلاق کو تیز کرنا ہے۔

 نوٹس کے مطابق جن دیگر اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، ان میں قابل کاشت اراضی کے معیار کو بہتر بنانا، زرعی مشینری کی تیاری و ترقی اور زرعی مصنوعات کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانا شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!