اتوار, فروری 23, 2025
ہومLatest'مجھے کیوں نکالا؟'، شیر افضل مروت کا قومی اسمبلی میں پی ٹی...

‘مجھے کیوں نکالا؟’، شیر افضل مروت کا قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین سے سوال

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی اراکین سے پارٹی سے نکالے جانے پر سوال اٹھا دیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا جس پر سپیکر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ‘آ پ لو گ مروا نہ دینا ان کو’۔اس موقع پر اسد قیصر و دیگر پی ٹی آئی ارکان ایوان پہنچے تو شیر افضل مروت نے مجھے کیوں نکالا؟ کے نعرے لگائے۔حکومتی ارکان نے بھی مروت کو کیوں نکالا جواب دو ظالمو ،جواب دو ،مروت کا حساب دو کے نعرے بلند کئے جس پر اراکین بانی پی ٹی آئی کے پلے کارڈز ڈیسک پر رکھ کر بیٹھ گئے۔

شیر افضل مروت نے مختصر نکتہ اعتراض پر دیگر قیادت کی عدم موجودگی پر اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوال اپنے ہی دوستوں سے ہے مجھے کیوں نکالا؟ ،شیر افضل مروت کے سوال پر حکومتی ارکان مسکرا دیئے جبکہ تحریک انصاف اراکین خاموش رہے۔

بعد ازاں بیرسٹر گوہر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کا مطالبہ کیا تو شاہد خٹک نے کورم کی نشاہدہی کردی، گنتی پر کورم نامکمل نکلا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 17فروری کی شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!