اسلام آباد: سپریم کورٹ میں تعینات ہونیوالے 7نئے ججز نے حلف اٹھا لیا۔جمعہ کو سپریم کورٹ میں تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نئے تعینات ہونیوالے 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج سے سے حلف لیا ۔
حلف اٹھانے والے مستقل ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں جبکہ ایکٹنگ جج کے طور پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حلف لیا ہے۔تقریب میں سپریم کورٹ ججز، اٹارنی جنرل، وکلائ، لاء افسران، عدالتی سٹاف ودیگر نے شرکت کی۔