اتوار, فروری 23, 2025
ہومChinaچین میں جنوری کے دوران مسافر کاروں کے شعبے میں مستحکم ترقی

چین میں جنوری کے دوران مسافر کاروں کے شعبے میں مستحکم ترقی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جنوری کے دوران مسافر کاروں کی پیداوار میں اضافے کی شرح مستحکم رہی، اس مدت میں نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

چائنہ پیسنجر کارایسوسی ایشن کے مطابق چین میں جنوری کے دوران مسافر کاروں کی پیداوار تقریباً 21 لاکھ 10 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.6 فیصد زیادہ ہے۔

ملک نے  3 لاکھ 80 ہزار مسافر گاڑیاں برآمد کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 3 فیصد زائد ہے۔

اس مدت کے دوران نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 25.8 فیصد اور 10.5 فیصد بڑھ کر بالترتیب 9 لاکھ 40 ہزار یونٹس اور 7 لاکھ 44 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ملک کی گاڑیوں کی مجموعی برآمدات میں نئی توانائی مسافر گاڑیوں کا حصہ 35.9 فیصد تھا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے نسبت 7.5 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!