اتوار, فروری 23, 2025
ہومLatestلیبیا کشتی حادثہ، وزیراعظم کا پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارافسوس، رپورٹ...

لیبیا کشتی حادثہ، وزیراعظم کا پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارافسوس، رپورٹ طلب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ جاری بیا ن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر ایک اور کشتی کے حادثے میں پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعاء اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل ،متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہمی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ہو گی اس بارے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!