پیر, فروری 24, 2025
ہومLatestرابطے ختم نہیں ہونے چاہئیں تھے،دھیمے انداز سے آگے بڑھ کر سیاسی...

رابطے ختم نہیں ہونے چاہئیں تھے،دھیمے انداز سے آگے بڑھ کر سیاسی حل ڈھونڈنا چاہئے تھا ،بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ رابطے ختم نہیں ہونے چاہئیں تھے،دھیمے انداز سے آگے بڑھ کر سیاسی حل ڈھونڈنا چاہئے تھا ،ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے ، سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ صوابی جلسے سے بانی پی ٹی آئی خوش ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ 8تاریخ کے الیکشن کے بعد پہلی بار اتنے لوگوں نے نکل کر اظہار یکجہتی کیا۔

انہوںنے کہا کہ ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے، ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رابطے نہیں ختم ہونے چاہئیں تھے ،دھیمے انداز سے ہم آگے بڑھتے، دانش مندانہ فیصلے ہوتے اور کوئی سیاسی حل ڈھونڈا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی ہے، ہم سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کریں گے اور پرامن طریقے سے ہم اس عمل کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ ابھی تک الائنس میں نہیں ہیں ،کوشش ہے وہ ہمارے ساتھ ہوں اور ہونیوالی قانون سازی وہ ہمارے ساتھ مل کر کریں۔

انہوں نے کہا کہ 8فروری کو چوری ہونیوالے مینڈیٹ پر اب تک کوئی کمیشن نہیں بن سکا ، ہم نے جو پٹیشن فائل کی اس پر بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن اور دو ممبران ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، بدقسمتی سے وہ آج بھی 26ویں ترمیم کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا فیصلہ ہو رہا ہے نہ کمیشن میں نئے ممبران کا ،ہماری کوشش ہے الیکشن کمیشن میں لوگ آ جائیں تاکہ فیصلہ جلد ہو جائے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!