تہران: ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ مذاکرات کے لیے مخلص تھا تو اس نے ہم پر پابندی کیوں لگائی؟،ہم جنگ کے خواہاں نہیں لیکن غیر ملکی دباؤ کے سامنے جھکیں گے نہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہارصدر مسعود پیزشکیان نے پیر کے روز ایران میں 1979 کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر تہران کے آزادی سکوائر پر خطاب کے دوران کیا۔
ایران کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں جشن انقلاب کا ملین مارچ پیر کی صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوا جس میں کروڑوں کی تعداد میں ایرانی عوام نے شرکت کرکے اسلامی انقلاب کی امنگوں اور اقدار سے اپنی وفاداری کا بھرپور اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر دشنموں کو مایوس کر دیا۔