پیر, فروری 24, 2025
ہومLatestسری لنکا اور چین میں دوستی اور تعاون کے لا محدود امکانات...

سری لنکا اور چین میں دوستی اور تعاون کے لا محدود امکانات ہیں،صدر سری لنکا چائنہ سوسائٹی

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا چائنہ سوسائٹی کے صدر جینتھ ڈی سلوا نے کہا ہے کہ ہم یہ دیکھ کر انتہائی خوش ہیں کہ سری لنکا اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوتی جا رہی ہے اور باہمی مفید تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

جمعہ کو چین اور سری لنکا کے درمیان سفارتی تعلقات کی 68ویں سالگرہ تھی۔

گزشتہ ماہ سری لنکن صدر انورا کمارا دیسا نائیکے کے کامیاب دورہ چین کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی سلوا نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے اور فائدہ مند نتائج نے سری لنکن شہریوں کو مشترکہ طور پر بہتر مستقبل کے قیام کے لئے دونوں ممالک پر مکمل اعتماد دیا ہے۔

ڈی سلوا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سری لنکا اور چین کو اس سالگرہ کو دونوں ممالک کے درمیان دوستی مضبوط بنانے کا موقع سمجھنا چاہئے اور ربڑ-چاول معاہدے کے فوائد منتقل کرنے اور اس کا جذبہ آگے بڑھاتے رہنا چاہئے۔

ڈی سلوا نے حوالہ دیا کہ سری لنکا چائنہ سوسائٹی 1981 میں قائم ہوئی جو سری لنکا میں چینی دوستی کا سب سے اہم گروپ ہے۔اپنے قیام کے بعد یہ تنظیم دونوں عوام کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور دوستی بڑھانے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔

ڈی سلوا نے کہا کہ 2012 کے بعد سری لنکا-چین دوستی نئے تیز راستے پر گامزن ہے اور معاشرے کا چین سے رابطہ بڑھا ہے۔

ڈی سلوا پہلی مرتبہ 1997 میں چین گئے اور چین کی مسلسل ترقی کی رفتار اور چینی عوام کے مثبت اور پرجوش جذبے سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں کئی سری لنکن وفود چین گئے اور سری لنکن کالج کے طلبہ نے کئی سکالرشپس اور منصوبوں کے ذریعے چین میں تعلیم حاصل کی ہے۔

ڈی سلوا نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے سری لنکا اور چین کی ترقی کی تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ دونوں ملک مل کر کام کرکے قابل قبول ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں مکمل طور پر سمجھتا ہوں کہ سری لنکا اور چین کے درمیان مستقبل میں دوستی اور تعاون کے امکانات کی کوئی حد نہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!