اسلام آباد: پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کا باب بند ہوگیا ،حکومت کے ارادے ٹھیک ہیں نہ نیت۔ جاری بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی دوبار ہ مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا باب بند ہوگیا، اب ہم مذاکرات نہیں کرینگے، حکومت کے ارادے ٹھیک ہیں نہ ہی نیت۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مذاکرات خواہشات پر نہیں، مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔واضح رہے ایک روز قبل ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دوبارہ پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا ہم نے کبھی بھی مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے، جیل سے منظوری آنے کے بعد پھر پی ٹی آئی ہمارے پاس آ جائے ۔