اتوار, فروری 23, 2025
ہومLatestعدالت کا بشری بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروانے کا...

عدالت کا بشری بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروانے کا حکم

راولپنڈی: عدالت نے 26نومبر بارے مقدمات میں بشری بی بی کی عمران خان اور وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔ہفتے کو اڈیالہ جیل میں اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے بشری بی بی کیخلاف26نومبر کے بعد درج ہونیوالے 31مقدمات پر سماعت  کی ،بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیاجبکہ 31مقدمات کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔بشری بی بی نے عدالت میں کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی ائی اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے۔

مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی اور وکیل سلمان صفدر سے اگر آج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔

بشری بی بی نے عدالت سے بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی درخواست کی۔بعد ازاں عدالت نے بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دیتے ہوئے مقدمات کی سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!