قاہرہ: مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کاحصہ نہیں بنیں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اس غیر ذمہ دارانہ عمل کے تباہ کن نتائج ہوں گے ، جنگ بندی مذاکرات کمزور ختم ہو جائیں گے، جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
یاد رہے جنوری میں مصر نے قطر اور امریکہ کے ہمراہ اسرائیل-حماس جنگ بندی معاہدے کی ثالثی کی جس سے شرقِ اوسط میں 15 ماہ سے جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہوا۔ تاہم معاہدے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں مذاکرات اس ہفتے شروع ہونے کی امید ہے۔