ممبئی: بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے کروڑوں روپے کے خوبصورت ہار کے سوشل میڈیا پر چرچے ،یہ ہار اداکارہ نے اپنے بھائی کی مہندی پر پہنا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے اس ہار کی قیمت 12 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔
اداکارہ کا یہ ہار گلابی سونے سے بنا ہے اور چھوٹے ہیرے سے مزین ہے جب کہ اس میں قیمتی پتھر بھی جڑے ہیں۔واضح رہے پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جس کیلئے اداکارہ امریکا سے اپنے شوہر گلوکار نک جونس سمیت سسرال والوں کے ہمراہ بھارت میں موجود ہیں۔