لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے، ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، شائقینِ کرکٹ اور کھلاڑی اسٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہارچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جمعہ کو چین سے علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی اسٹیڈیم پہنچنے پر کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے فتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لیے شاندار انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایونٹ کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایانِ شان ہونا چاہیے۔