اتوار, فروری 23, 2025
ہومLatestعدلیہ پر ہونیوالے ہر حملے کی مخالفت کریں گے، سلمان اکر م...

عدلیہ پر ہونیوالے ہر حملے کی مخالفت کریں گے، سلمان اکر م راجہ

اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکر م راجہ نے کہا ہے کہ عدلیہ پر ہونیوالے ہر حملے کی مخالفت کریں گے، 26 ویں ترمیم کو ووٹ دینا مولانا فضل الرحمن کی سیاست ہے، وہ زیرک سیاستدان،امید ہے عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے ۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ جھوٹے کیسز ہیں،ہم مقابلہ کرتے رہیں گے، ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں ، انہوں نے یہ ایک تلوار لٹکائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ (آج) ہفتے کو ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن زیرک سیاست دان ہیں ،قوی گمان ہے وہ عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس فسطائیت کیخلاف ہیں،مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی اور آج بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے، ہمارا موقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر ہونیوالے ہرحملے کی مخالفت کریں گے جو جہاں تک ساتھ دے سکتا ہے وہ دے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!