جمعہ, فروری 7, 2025
ہومChinaچین سی پیک کی تعمیر آگے بڑھانے، بڑے ترقیاتی منصوبوں کو فروغ...

چین سی پیک کی تعمیر آگے بڑھانے، بڑے ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے، چینی وزیراعظم

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے، مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فروغ ، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر آگے بڑھانے، سڑکوں، ریلوے اور بندرگاہوں سے متعلق بڑے منصوبوں کو منظم انداز میں فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے جمعرات کو صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں کہا کہ دوطرفہ تعاون کا دائرہ کار وسیع ہورہا ہے اور زیادہ سے زیادہ مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں۔ فریقین کے درمیان آہنی دوستی کی تجدید ہوئی اور اس میں گہرائی آئی ہے۔

 لی کا مزید کہنا تھا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

لی نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھے جائیں گے ، روایتی دوستی کو فروغ دیں گے ، بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کریں گے۔چین ۔ پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون شراکت داری میں پیشرفت کرتے ہوئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ پاکستان برادری کے قیام کو دونوں ممالک کے عوام کے لئے زیادہ مفید بنائیں گے۔

اس کے علاوہ زراعت، کان کنی، نئی توانائی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق تعاون کو بھی گہرا کیا جا ئے گا۔  ذیلی قومی تعاون اور عوامی تبادلوں کو وسعت دیتے ہوئے دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کو بہتر انداز سے فروغ دیا جائے گا۔

لی نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہشمند ہے اور امید کرتا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کی پاکستان ضمانت دے گا۔

ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین نے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور مدد کی ہے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور دوستی نسل در نسل منتقل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوطرفہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تبادلے و تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ خوشحالی کے لئے چین کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان مزید چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!