جمعرات, فروری 6, 2025
ہومLatestمقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری نوجوان...

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر  کے ضلع بارہ مولا کے ایک علاقے میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران ایک مال بردار ٹرک نیعلاقے میں داخل ہونے کے لیے ٹرن لیا جس پر بھارتی فوج نے براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور کی لاش سمیت ٹرک کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

ایک اور واقعے میں ضلع کٹھوا کے رہائشی نوجوان کو بھارتی فوج نے اسپیشل فورس کے ہمراہ کی گئی ایک کارروائی میں گرفتار کیا ۔ بعد ازاں نوجوان کی تشدد زدہ لاش ویران علاقے سے برآمد ہوئی۔ لواحقین نے لاش کو سڑک پر رکھ کر بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!