بدھ, فروری 5, 2025
ہومLatestکشمیر پاکستان کی شہ رگ ،عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،...

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیری عوام کا عزم و حوصلہ دنیا بھر کے حریت پسندوں کیلئے مشعل راہ ہے، اقوام متحدہ، عالمی فورمزکشمیریوںکو حق دلانے میں کردار ادا کریں۔

یوم کشمیر پر جاری بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور سینیٹ آف پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، یوم یکجہتی کشمیر ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے دہائیوں سے بے پناہ قربانیاں دے کر اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کا عزم اور حوصلہ دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی برادری کے ضمیر کیلئے ایک کڑا امتحان ہیں۔

قائمقام صدر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی محاذ پر ان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ ہم اقوامِ متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق دلانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور ہم اس کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!