بدھ, فروری 5, 2025
ہومBusiness & Financeرواں مالی سال کی پہلی ششماہی،ترسیلات زر میں 34فیصد اضافہ ریکارڈ

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی،ترسیلات زر میں 34فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: رواں مالی کے پہلے 6ماہ میں ترسیلات زر 34فیصد بڑھ گئیں۔ جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2024-25ء کی پہلی ششماہی میں 14ارب 76 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر آئیں۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے آنیوالی ترسیلات زر میں 34فیصد ، یورپی یونین سے آنیوالی ترسیلات زر میں 26، امریکا سے 13اور امارت سے ترسیلات زر میں 56فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اسی طرح آسٹریلیا سے آنے والی ترسیلات زر میں 35فیصد اور کینیڈا سے 26فیصد ، سعودی عرب سے میں 36فیصد، متحدہ عرب امارات سے 55فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے 6ماہ میں عرب امارات سے2ارب 95کروڑ ڈالرز ،سعودی عرب سے3ارب 65کروڑ ڈالرز ،برطانیہ سے 2ارب 18کروڑ ڈالرز، امریکا سے ایک ارب 48کروڑ ڈالرز جبکہ یورپی یونین ممالک سے ایک ارب 77کروڑ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!