پشاور: مشیر اطلاعات حکومت خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک پر دہائیوں سے مسلط اشرافیہ عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے درپے ہے، سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی نظام انصاف پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے ۔
جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حالیہ ججز تبادلوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کیخلاف وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہیں، سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، ملک پر دہائیوں سے مسلط سیاسی اشرافیہ عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے درپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اشرافیہ عدالتوں کو بھی سیاست کا اکھاڑا بنا رہی ہے، جعلی حکومت کے غیر قانونی فیصلوں کے خلاف وکلائ، صحافی اور سیاستدان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔