ہاربن (شِنہوا) اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کے نائب ڈائریکٹر جنرل وینود کمار تیواڑی نے ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی مشعل ریلے میں حصہ لیا اور اس ایونٹ سے قبل چین کی تیاریوں کو سراہا ہے۔
تیواڑی نے پیر کے روز کہا کہ ہم بہت خوش اور مطمئن ہیں کیونکہ منتظم کمیٹی کے پاس کھیلوں کی تیاری کے لیے صرف ایک سال تھا اور انہوں نے شاندار کام کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں یہ ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تاریخ میں بہترین تیاریوں میں سے ایک ہے۔
ہاربن میں بنائی گئی بنیادی شہری سہولیات خاص طور پر یابولی اسکی تفریحی مقام نے ایشیائی اولمپک کونسل کے عہدیداروں کو بہت متاثر کیا ہے۔
او سی اے کے عہدیدار نے کہا کہ بنیادی سہو لیات اور کھیلوں کے مقامات اولمپک معیار کے مطابق ہیں۔منتظمین کھلاڑیوں کے لیے بہترین ماحول فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ ایونٹ میں حصہ لے سکیں ۔