بدھ, فروری 5, 2025
ہومLatest اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،پاک ترک بزنس فورم کی تیاری پر...

 اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،پاک ترک بزنس فورم کی تیاری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس میں نو جوائنٹ ورکنگ گروپس اور پاکستان ترک بزنس فورم کے اجلاسوں کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کے لیے دوسرے اجلاس میں سٹریٹجک اکنامک فریم ورک 2020-24کے تحت مکمل اور جاری اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں بجلی، فوڈ سکیورٹی اور پٹرولیم کے وفاقی وزراء، وزیر اعظم کے خارجہ امور کے معاون خصوصی، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت اور سیکرٹری خارجہ کے علاوہ وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور، مواصلات، صنعت، فوڈ سکیورٹی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!